گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ بم حملہ کرکے تباہ کردیا گیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر پر دستی بم حملہ کرکے قائد اعظم کا مجسمہ تباہ کر دیا گیا ہے۔لیویز کنٹرول روم کے مطابق یہ مجسمہ گوادر کی میرین ڈرائیو پر نصب تھا۔جس پراتوار کی صبح نامعلوم شرپسندوںنے حملہ کر دیا۔حملے کے نتیجےمیں یہ مجسمہ منہدم ہوگیا۔تاہم کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول

نہیں ہوئی۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرائو شروع کردیا ہے۔ تاہم تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔اس مجسمے کو اسی سال اس مقام پر نصب کیا گیا تھا۔ دوسری جانب سینیٹر سرفراز بگٹی نے قائد اعظم کے مجسمے پر حملے کو نظریہ پاکستان پر حملہ قرار دے دیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us