مسلم لیگ (ن) نے حکومتی ٹیم کے خلاف کرکٹ میچ کھیلنے سے انکارکردیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی ٹیم کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے حکومتی ٹیم کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلنےکی پیشکش ٹھکرا دی۔ عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ ہمارے پاس فالتو کے کھیل تماشوں کےلئے وقت نہیں۔حکومت اس سب کی بجائے مہنگائی اوربیروزگاری جیسے مسائل پر توجہ

دے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کہتے ہیں کہ حکومت ایک طرف ہمیں چور اور دوسری طرف کرکٹ کھیلنے کا کہتی ہے ، عوام کا جینا دو بھر ہو گیا ہے اور حکومت سیر سپاٹوں میں مصروف ہے ، ایک ہفتہ قبل ہی فیاض الحسن چوہان کو میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us