راہ چلتی طالبہ کو ہراساں کرنے والانوجوان گرفتار


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں کالج کی طالبہ کو راہ چلتے ہوئے ہراساں کرنے والا اور اس کا دوپٹہ کھینچنے والانوجوان گرفتارکر لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہوئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل نوجوان راہ چلتی طالبہ کے ساتھ سست رفتاری کے ساتھ موٹر سائیکل چلا رہا

Advertisement

ہے اور اسے پریشان کر رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس نوجوان نے لڑکی کو نازیبا اشارے کرتے ہوئے اس کا دوپٹہ بھی کھینچا جبکہ لڑکی کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتارکر لیا گیا ہے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us