بھارت کی دھمکی آمیز ای میل نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی کی وجہ بنی


آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کی پاکستان میں سیریز منسوخ کروانے میں بھارت کا ناپاک اور مکروہ کردار ایک بار پھر سامنے آگیا ہے۔ نیوزی لینڈ پولیس کو بھارتی آئی پی ایڈریس سے ایک دھمکی آمیز میل کی گئی۔ یہ میل 18ستمبر شام ساڑھے چھ بجے کی گئی۔ ایف آئی اے کے مطابق ویلنگٹن پولیس نے گوگل سے ای میل کرنے والے کا آئی پی ایڈریس

مانگا۔ آئی پی ایڈریس سنگا پور کے کمپیوٹر سے منسلک ملا۔۔ میل کا آئی پی ایڈریس بھارتی آئی فون سے منسلک پایا گیا۔ ای میل کرنے والے بھارتی سائبر کرمنل نے نیوزی لینڈ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ نیوزی لینڈ انٹر پول نے پاکستانی انٹرپول کو اس ساری صورتحال سے آگاہ کردیا ہے جبکہ ایف آئی اے نے انٹر پول کی درخواست پر سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us