پاکستان نےکورونا کے دوران اپنے بہتر حالات سے نکل کر ہماری مدد کی،سابق انگلش کرکٹرز


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ سابق خواتین کرکٹرز بھی دورہ پاکستان منسوخ کرنےکے اپنی حکومت کے فیصلے کے خلاف بول اٹھیں۔ انھوںنے دورہ پاکستان منسوخ کیے جانے کو مایوس کن قراردے ڈالا۔سابق کپتان شیرلٹ ایڈورڈکہتی ہیں کہ خواتین کی ٹیم کےلئے یہ دورہ انتہائی اہم تھا۔ ورک لوڈ کو بہانہ بنایا گیا۔پی سی بی نے پچھلے سال ہمارے لیے بہت کچھ کیا۔ہم

بھول گئے۔ اسی طرح ایک سابق خاتون کھلاڑی ایبونی جوئل رین فورڈ کہتی ہیں کہ بورڈ کے موقف سے واضح ہے کہ مسئلہ سکیورٹی ایشو کا تھا ہی نہیں۔ پاکستان نےکورونا کے دوران اپنے بہتر حالات سے نکل کر ہماری مدد کی، اب اس کا جواب دینے کا موقع تھا۔رین فورڈ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کا مسئلہ سڑکیں بند، ہوٹل سیل کرکے اور گارڈز مہیا کرکے حل ہوسکتا ہے جب کہ ورک لوڈ کا مسئلہ تھا تو کیا انگلینڈ کو دو منٹ پہلے پتہ چلا کہ ٹوور ہورہا ہے؟ سابق کرکٹر نے کہا کہ میری نظر میں یہ فیصلہ ایک مضبوط ٹیم کا کم طاقتور ٹیم کیخلاف ہے جس میں نتائج کی پرواہ نہیں کی گئی



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us