انگلینڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کر دیا


لاہور ، لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کر لی۔ انگلینڈ کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے اکتوبر نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی اطلاعات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ٹیموں کو پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین

دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اکتوبر میں ہونا تھی اور دونوں میچز 13اور 14اکتوبر کو شیڈولڈ تھے۔واضح رہےکہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر آئی تھی تاہم سکیورٹی ایشوز کا بہانہ بنا کر سیریز کھیلے بغیر ہی واپس چلی گئی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us