پی ٹی آئی کے 13ارکان کا مسلم لیگ (ن) سے رابطہ


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے 13ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کےلئے رابطہ کیا ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جہانگیر ترین گروپ کے 13ارکان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ سے رابطہ کرکے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ان ارکان میں سے تین کی نوازشریف سے لندن میں

فون پر بھی بات کروائی گئی ہے۔ اسی طرح جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ ارکان اسمبلی نے پیپلزپارٹی سے بھی رابطےکیے ہیں۔ اوریہ شخصیات اب بھی یوسف رضا گیلانی اور سردار لطیف کھوسہ سے رابطےمیں ہیں۔ یہاں یہ بتانا بھی اہم ہے کہ ان میں سے چند ارکان نے گزشتہ دنوں عمران خان سے معافی تلافی کےلئے ملاقات کی کوششیں کی تھیں لیکن عمران خان نے ان سے ملنے سے صاف انکارکردیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us