صحافی کے بیان یاد دلانے پر اسد عمر سیخ پا ہوگئے


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اسد عمر صحافی کے سوال پر سیخ پا ہوگئے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایک صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا ۔ آپ نے کہا تھا کہ اگر پٹرول مہنگا ہوا تو میں وزیر نہیں رہوں گا۔ اس سوال پر اسد عمر نے صحافی سے کہا کہ آپ سوال نہیں کر رہے بلکہ مصالحہ لگا رہے ہیں۔ اگر سوال سنجیدہ ہوا تو

ضرور جواب دوں گا۔جس کے بعد وہ جواب دینے کی بجائے آگے بڑھ گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی فی لٹرقیمت میں پانچ روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us