سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ کردیاگیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے بڑے شہروں کے سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں خدمات سرانجام دینے والے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں کیا گیا ہے۔ وفاقی ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us