سی پی ایل اچانک چھوڑ کر آنے پر محمد حفیظ ناخوش


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر محمد حفیظ کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر سی پی ایل چھوڑ کر ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وطن واپسی کے معاملےپر محمد حفیظ اور کرکٹ بورڈ میں کچھ تنازعات بھی چل رہے ہیں اور حفیظ اس طرح اچانک وطن واپس بلائے جانے پر خوش نہیں ۔ محمدحفیظ نے وطن واپسی پر اپنے بیان میںکہا ہے کہ عماد وسیم کو سی

پی ایل چھوڑ کر آنے کا نہیں کہا گیا لیکن صرف انھیں فوری واپسی کا کہہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رمیز راجہ اور محمد حفیظ کے مابین گزشتہ سال سے ہی سرد جنگ چل رہی تھی۔رمیز راجہ محمد حفیظ کو ریٹائرمنٹ لینے کاکہتے رہے جس کے جواب میں محمد حفیظ نے کہا تھا کہ میرا 12سال کا بیٹا رمیز راجہ سے بہتر کرکٹ سمجھتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us