نادار نے کنیکٹ لیس بائیو میڑک تصدیق کی سہولت متعارف کروا دی


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اب شناختی کارڈ کی بائیو میٹرک تصدیق کےلئے بینک جانےکی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔نادرا نے کنیکٹ لیس بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت متعارف کروا دی۔ ترجمان نادرا کے مطابق اس نئی ٹیکنالوجی کی بدولت بینکاری نظام میں سمارٹ موبائل فون کیمرے کے ذریعے صارفین کے گھر بیٹھے انگلیوں کے نشانات حاصل کیے جا

سکتے ہیں اور ان کی تصدیق بھی کی جا سکتی ہے، اس بنا پر یہ پاکستان میں بینکاری شعبے کے لیے ایک نئے انقلابی دور کا آغاز ہے جس میں پہلے ’’برانچ لیس بینکنگ‘‘ کا تصور متعارف کرایا گیا اور اب اس ٹیکنالوجی کی بدولت یہ ’’کنٹیکٹ لیس بینکنگ‘‘ کی جانب قدم بڑھا رہا ہے۔
اس سہولت کی بدولت اب بینک صارفین کو بائیومیٹرک تصدیق کے لیے بینک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، نادرا کی جانب سے اس جدید ترین سہولت کے اجرا کی بدولت پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں اس جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کا دائرہ کار قومی سطح پر وسیع کردیا گیا ہے جو عام شہریوں کے لیے بھی دستیاب ہیماس سہولت کا اجرا اسلام آباد میں گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کے نادرا ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر کیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us