وفاقی حکومت نے سستی مقامی چینی چھوڑکر باہر سے مہنگی چینی خرید لی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے سستی مقامی چینی چھوڑکر باہر سے مہنگی چینی خرید لی ہے۔ وفاقی حکومت نے سستی مقامی چینی چھوڑ کر مہنگی درآمدی چینی خرید لی، سستی مقامی چینی کے مقابلے میں تقریباً 38 روپے فی کلو مہنگی چینی کا سودا کیا گیا۔مقامی چینی 84.50 روپے فی کلو پڑتی ہے، درآمدی چینی 123 روپے فی کلو پڑے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مہنگی ترین درآمدی چینی کے سودے کر لیے، درآمدی چینی پورٹ پر 108روپے 85 پیسے فی کلو میں پڑے گی، اخراجات ملا کر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریباً 123روپے کلو میں پڑے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن نے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے سودے کر لیے، چینی الخلیج گروپ سے خریدی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی مہنگی بولی موصول ہونے پر ٹی سی پی نے وفاق کو آگاہ کیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us