لاہور کے ایم اے او کالج کی طالبہ سے ہراسگی کا واقعہ


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے ایم اے او کالج کی ایک سائیکالوجی کی طالبہ نے اپنے لیکچرار پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے موبائل فون پر غیر مناسب میسجز بھجوا کر اسے ہراساں کیا ہے۔ طالبہ نے الزام عاید کیا کہ میل ٹیچر نے اسے کہا کہ اگر نمبر بڑھوانے ہیں تو پھر کالج سے باہر ملاقات کرو۔ طالبہ نے تحریری شکایت میںیہ بھی الزام عائد کیا کہ لیکچرر

نے اس کے موبائل فون پر اسے انتہائی غیر مناسب پیغامات بھیجے۔ طالبہ کے موبائل فون میسجز کو بھی انکوائری کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ محکمہ ہائر ایجوکیشن کو بھجوا دی ہے۔ اور لیکچرر کا تبادلہ کسی میل کالج میں کرنے کی سفارش کی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us