اشرف غنی نے افغان عوام سے معافی مانگ لی


کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق افغان صد ر اشرف غنی نے افغان عوام سے معافی مانگ لی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اشرف غنی نے کہا کہ میں نے صدارتی محل کے سکیورٹی عملے کی ہدایت پر وہاں سے روانگی اختیار کی۔سابق افغان صدر کا کہنا تھا کہ کابل کو چھوڑنا میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا مگر مجھے یقین تھا کہ کابل میں توپوں کو خاموش

رکھنے اور لاکھوں شہریوں کو محفوظ رکھنے کا یہی واحد راستہ ہے۔اشرف غنی نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے 20 سال افغان شہریوں کی مدد، جمہوریت کی تعمیر و ترقی، استحکام اور ملکی سالمیت کے لیے وقف کیے، میرے ارادوں میں کبھی افغان شہریوں کو مشکل میں چھوڑنا شامل نہیں تھا۔سابق افغان صدر نے ایک بار پھر کابل چھوڑتے ہوئے ڈالرز ساتھ لے جانے کی خبروں کی تردید کی اور اسے بے بنیاد الزام قرار دیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us