ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ایم ایس دھونی کو بھارتی ٹیم کا مینٹور بنا دیا گیا


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلئے بھارتی ٹیم کا مینٹور بنا دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دھونی ٹیم انڈیا کے مینٹور کے طور پر میگا ایونٹ میں کام کریں گے۔ دھونی جلد ہی ویرات کوہلی الیون کو جوائن کریں گے تاکہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جلدہی ٹریننگ کیمپ میں وہ

اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔ بھارتی ٹیم اس وقت پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کےلئے انگلینڈ میں موجود ہے۔ دھونی نے گزشتہ برس ایک ٹوئٹر پیغام پر انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا تاہم وہ آئی پی ایل میں اپنی ٹیم چنائی سپر کنگز کی قیادت کر رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us