عاقب جاوید کا وقار یونس کو کوچنگ سیکھنے کا مشورہ


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فاسٹ بائولر عاقب جاوید نے بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے والے وقاریونس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اب کمنٹری شروع کرنے کی بجائے کوچنگ سیکھیں۔دونوں کوچز کے مستعفی ہونے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے عاقب جاوید کا کہناتھا کہ جس دن مصباح اور وقاریونس کوچ بنے تھے اسی دن کہہ دیا تھا کہ اس سے بڑی زیادتی نہیں ہوسکتی

کہ کوئی شخص کوچ بنا دیا جائے اور وہ بھی قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ۔ ماضی میں ایسا کوئی بھی تجربہ کبھی کامیاب نہیں ہوا چاہے وہ جاویدمیانداد پر کیا جائے یا کسی اور پر۔کیونکہ کھیل اور کوچنگ دو الگ چیزیں ہیں۔ عاقب جاوید کا کہناتھا کہ وقاریونس تو پانچ مرتبہ کوچ رہ چکے ہیں۔ایسا دنیامیں کہیں نہیں ہوتا۔ اس طرح تو کوئی کھلاڑی بھی کم بیک نہیں کرتا جس طرح ایک ہی کوچ کو بار بار موقع دیا جا تا رہا ہے۔وہ دو ہی کام کرتے ہیں ۔ کمنٹری چھوڑکر کوچ لگ جاتے ہیں اور کوچنگ چھوڑ کر کمنٹیٹر۔لیکن اب میں انھیں یہی مشورہ دوں گا کہ وہ کوچنگ سیکھیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us