مدھیا پردیش میں بارش کےلئے چھ لڑکیوں کو برہنہ حالت میں گائوں کا چکر لگوایا گیا


اندور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مادھیاپردیش میں خشک سالی کے خاتمے کےلئےچھ لڑکیوں کو گائوں کا برہنہ حالت میںچکر لگوایا گیا۔یہ اندوہناک واقعہ بندیل خند گائوں میں پیش آیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکیوں کے کندھے پر لکڑی رکھی ہوئی تھی جس پر ایک مینڈک کو باندھا گیا تھا۔مقامی افراد کے مطابق یہ رسم بارش برسانے

کے لیے کی جاتی ہے، اس سے بارش برسانے والا بھگوان خوش ہوتا ہے اور پورے علاقے میں بارش ہوتی ہے، لڑکیوں کو ایک جلوس کی شکل میں گھمایا گیا جو گاؤں کے ہر گھر کے باہر کچھ دیر کے لیے رکتا تھا۔دوسری جانب ضلع کے ڈپٹی کلیکٹر کے مطابق اس رسم سے لڑکیوں کے والدین بھی خوش تھے اور وہ خود اس میں شریک ہوئے تھے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی شکایت سامنے نہیں آئی اگر کسی نے شکایت درج کرائی تو کارروائی کی جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us