رمیز راجہ کا نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرنےکا مشورہ


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے خلا ف جارحانہ کھیل پیش کرنےکا مشورہ دیا ہے۔رمیز راجہ نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ ناکامی کے خو ف اور دبائو سے آزاد ہوکر جارحانہ کھیل پیش کریں۔ انھوںنے نئےکوچزاور کپتان پر بھی بھرپور اعتماد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل

ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو اپنے ویژن سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ ماضی کو بھول کر حال اور مستقبل کو بہتر بنانے پر توجہ دیں، ان کا فوکس صرف اور صرف کرکٹ پر ہونا چاہیے، ہر میچ میں پہلے سے بڑھ کر پرفارم کرنے کہ کوشش کریں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us