محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لےلیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مصباح الحق اور وقاریونس کے کوچنگ کے عہدوں سے ریٹائرڈ ہونےکا اعلان کرتے ہوئے فاسٹ بائولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونےکا فیصلہ واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سے الگ ہوتے ہوئے محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے

کافیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محمد عامر گزشتہ برس اس وقت انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے جب وقاریونس نے ٹوئٹرپر محمدعامر کے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے اور انٹرنیشنل لیگز کھیلنے پر طنزیہ ٹویٹس کی تھیں۔ جس پر عامر نے دلبرداشتہ ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ تاہم اب عامر باضابطہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی واپسی کا اعلان کب کرتے ہیں یہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی ٹیم میں واپسی کے بارے میں کیا کہتا ہے، یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us