سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ایک شخص گرفتار


فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ایک خاتون نے درخواست دی تھی کہ علی حمزہ نامی ایک ملزم اسے سوشل میڈیا پر مسلسل ہراساں کررہا ہے اورساتھ بلیک میل بھی کر رہا ہے۔ اس پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے

لیا ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے سوشل میڈیا کا غیرمناسب استعمال کرنے والے اب تک ہزاروں ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us