بھارت اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل


اوول (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور انگلینڈ کے مابین چوتھا ٹیسٹ میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ کھیل کے چوتھے روز بھارت نے انگلینڈ کومیچ جیتنے کےلئے 368رنز کا ہدف دے دیا ہے جس کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جا ری ہے۔آخری خبریں آنے تک انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 37رنز بنا لیے تھے۔ پہلی اننگز میں 99رنز کا

Advertisement

خسارہ جھیلنے والی بھارتی ٹیم نے دوسری اننگز میں انتہائی شاندار بلے باز ی کی اور 466رنز بنا کر آل آئوٹ ہوئی۔ روہت شرما 127،چتیشور پجارا 61جبکہ شردل ٹھاکر 60رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ کپتان ویرات کوہلی نے 44رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے تین جبکہ رابن سن اور معین علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1سے برابر ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us