قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصا ن کا خدشہ


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی ایک اور نااہلی کیوجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصا ن کا خدشہ ہے۔ اور عوام کو بھی بجلی اور سی این جی کی مہنگائی کا سامنا رہے گا۔معروف اینکر شاہ زیب خانزدہ نے اپنے پروگرام میں بتایا ہے کہ وزارت پیٹرولیم کی نااہلی کی وجہ سے ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں ملکی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر کے نقصان

کا خدشہ ہے۔میزبان کے مطابق ملکی خزانے کو ہونے والا یہ نقصان عوام کو مہنگی بجلی اور مہنگی سی این جی بیچ کر پورا کرنا پڑے گا۔پروگرام میں مزید بتایا گیا ہے کہ پی ایس او کو اکتوبر کے ٹینڈر کے لیے ایل این جی کا کوئی سپلائر نہیں ملا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us