اداکارہ کاجول کی ظاہر پرستانہ سوچ نے ان کے چاہنے والوں کو ناراض کر دیا


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ کاجول اپنی اداکاری اوررنگت کی وجہ سے بالی ووڈ میں ایک الگ ہی مقام رکھتی ہیں۔ کاجول نے کئی یادگاراور سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ۔ اور انھیں کئی ایوارڈزبھی ملے۔لیکن اب کاجول کے ایک حالیہ انکشاف نے ان کے چاہنے والوں کو خاصی حد تک افسردہ کردیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں کاجول نے

بتایا کہ ان کی ہمیشہ سے ایک خواہش رہی ہےکہ چاہے وہ کسی فلم میں کسی غریب لڑکی کا ہی کردار اداکر رہی ہوں ، دیکھنے والوں کو یہ تاثرملے کہ حقیقت میں یہ لڑکی بہت دولت مند ہے۔ اپنی اس عجیب و غریب سوچ کو اپنے چاہنے والوں پر ظاہر کرتے ہوئے کاجول کا کہنا تھا کہ انھوںنے اپنے کیرئیر میں کئی بار ایسے کردار نبھائے جس میں انھیں ایک غریب یا متوسط طبقے کی خاتون کا کردار نبھانا تھا۔لیکن وہ چاہتی تھیں کہ اس روپ میں بھی دیکھ کر لوگوں کےذہن میں یہ بات ضرور رہے کہ بھلے ہی فلم میں اس کا کردار کسی مڈل کلاس خاتون کا ہے لیکن یہ کہیں سے مڈل کلاس نہیں لگتی بلکہ بے حد دولت مند لگتی ہے۔ کاجول نے تو اپنی بات کہہ دی لیکن لوگوں نے ان کی سوچ کی ظاہر پرستانہ، خودپسندانہ اور دو لت کی ہوس پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سوچ کسی اچھے اداکار کی عکاس نہیں ہوتی ۔کیونکہ ایک اچھا ایکٹر تو وہی ہوتا ہے جو ایک بھکاری کے روپ میں ہوتو لوگ کہیں کہ اس کا حلیہ ،اداکاری اور ڈائیلاگ اتنے زبردست ہیں ۔لگتا ہی نہیں کہ یہ سچ مچ میں کوئی دولت مند شخص ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us