پاکستانی نژاد بارہ سالہ بچہ اسکول کی چھٹیوں کے دوران کیسے کروڑپتی بن گیا؟


لندن میں مقیم پاکستانی نژاد 12سالہ بنیامین نامی بچے نے سکول چھٹیوں کے دوران چارلاکھ ڈالرز یعنی 6کروڑ 66لاکھ روپے سے زائد رقم کمالی ،سننےمیں حیران کن لگتاہے اس عمر کے بچے یاتوکھیل کود یاپڑھائی میں مصروف رہتے ہیں توبنیامین نے ایساکیاکردیاکہ وہ کروڑ پتی بن گیا؟تفصیلات کےمطابق بنیامین کے والد عمران ایک ویب ڈویلپرہیں ۔باپ

سےمتاثرہوکربچے میں کمپیوٹر سے متعلق دلچسپی پیداہوئی تواس نے پانچ سال کی عمرسے ہی کوڈنگ سیکھناشروع کردی ۔رواں برس بنیامین نے این ایف ٹیز کوپرکھناشروع کیاتواپنے آرٹ ورک کی کلیکشن سیریز کوفروخت کے لیے پیش کردیا۔یہ ہزاروں پکسلیٹڈو ہیلز کی مدد سے بنائی گئی تھی جسے وئیرڈوئیلز کانام دیاگیاتھا۔اس آرٹ ورک میں 3350 پکسلیٹڈ وہیلز مختلف رنگوں اور ٹوپیوں کے ساتھ تھیں۔ بنیامین نے اس کلیکشن کے لیے کوڈ کو آن لائن ٹیوٹوریلز اور ایک گیمنگ ایپ کے ذریعے سیکھا۔ اس کلیکشن کو جولائی میں متعارف کرایا گیا اور 9 گھنٹے میں فروخت ہوگئی۔ اس موقع پر بنیامین احمد کو 80 ایتھر (ورچوئل کرنسی) سے زیادہ کی آمدنی ہوئی جو 2 لاکھ 55 ہزار ڈالرز کے برابر تھی۔بعد ازاں اس نے مزید 30 ایتھر ری سیلز سے کمائے اور اب تک ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کما چکا ہے جبکہ اگست کے اختتام تک یہ آمدنی 4 لاکھ ڈالرز سے زیادہ ہوجائے گی۔ بنیامین کا کہنا ہے کہ میں ایک اور این ایف ٹی پر کام کر رہا ہوں۔ اسے لگتا ہے کہ اگر اسی طرح کام کرتا رہا تو ایک دن ایلون مسک اور جیف بیزوز کی طرح بڑا آدمی بنے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us