حکومت گرانے کی اپوزیشن کی تمام سازشیں اور امیدیں دم توڑ چکی ہیں،فردوس عاشق اعوان








سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غیرجمہوری انداز،حربوں اور ہتھکنڈوں سے حکومت گرانے کی اپوزیشن کی تمام سازشیں اور امیدیں دم توڑ چکی ہیں،میڈیا کی سکرینوں پر زندہ رہنے کیلئے اپوزیشن ہاتھ پائوں ماررہی ہے،حکومت کو اپوزیشن کی جلسیوں،اجتماع یا پروگرام سے کوئی

سروکارنہیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افغانستان اورخطے کی نازک اورانتشار کی صورتحال میں ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ ملکی استحکام اتفاق اتحاد کی ضرورت ہے۔ یکجا قوم ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت اورخطے کی بدلتی صورتحال کامقابلہ کرسکتی ہے۔انتشار اور عدم استحکام کی سیاست کرنے والے عناصر اور قوتیں ملک سے مخلص اورخیرخواہ نہیں۔






Source link



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us