بھارت میں 12سالہ بچی نے بیٹے کو جنم دے ڈالا


جے پور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان میںایک 12سالہ بچی نے ایک بیٹے کو جنم دے دیا۔ یہ اندوہناک واقعہ بھارتی شہر بالیسر میں پیش آیا جہاں ایک12سالہ لڑکی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اچانک اس کی طبیعت بگڑگئی ۔ ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے اسے لیبر روم منتقل کردی۔ جہاں اس کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ بچی سے جب پوچھا

گیا کہ تو اس نے بتایا کہ آٹھ ماہ قبل سکول سے واپسی پر اسی کی کلاس کے تین لڑکوں نے اسے پکڑلیا۔ ان میں سے ایک لڑکے نے اس کا ریپ کیا اور باقی دو نے کمرے کے باہر پہرہ دیا۔ ریپ کے بعد وہ خوفزدہ تھی جس کے باعث اس نے والدین کو اس بارے میں نہیں بتایا۔بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ اسے اپنی بیٹی کا ریپ ہونے یا حاملہ ہونے کی خبر نہیں تھی۔ بچی کا پیٹ پھول رہا تھا لیکن وہ یہ سمجھتی رہی کہ پیٹ میں کوئی رسولی ہے جس کے باعث حمل کا پتہ نہیں چلا۔ پولیس نے ریپ کے الزام میں تینوں نابالغ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us