بھارتی اداکار اجے دیوگن پاکستان کے سینئر ٹی وی اداکار توقیر ناصر کے مداح نکلے


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن بطور ہیرو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت کئی ملکوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ اجے نے1992میں فلم پھول اور کانٹے سے اپنے کیرئیر کی شروعات کیں جس کے بعد وہ کئی مشہور فلموں میں اپنی فنکاری کا لوہامنوا چکے ہیں جن میں دل والے، دل جلے، میجر صاب،

پیار تو ہونا ہی تھا،عشق، قیامت، دیوانگی، دیوانے، ہم دل دے چکے صنم، رین کوٹ، کال اور ٹارزن شامل ہیں۔ اجے کو ان کی سانولی رنگت ، خوبصورت آواز اورنشیلے لہجے کی وجہ سے فلم بینوں میں خاص مقبولیت حاصل رہی ہے۔ تاہم شاید آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اجے دیوگن اداکاری میں کسی بھارتی فلمی شخصیت کی بجائے ایک پاکستانی ٹی وی آرٹسٹ کی اداکاری کے مداح تھے۔ اپنے ایک سابق انٹرویو میں اجے دیوگن نے اعتراف کیا تھا کہ انھوںنے پاکستانی ٹی وی اداکار توقیر ناصر کے ڈراموں میں ان کی اداکاری کو بڑے غورسے دیکھا ہے۔ انھیں توقیر ناصر کی ڈائیلاگ ڈلیوری اور ان کے چہرے کے تاثرات نے بے حد متاثرکیا ہے۔ اجے دیوگن نے کہا تھا کہ توقیر ناصر میں اداکاری کی جوصلاحتیں موجود ہیں وہ برصغیر میں کم ہی اداکاروں میں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ میں سنجیدہ اداکاری میں توقیر ناصر کے انداز کو اپنانے کی کوشش کرتا ہوں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us