اشرف غنی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات


دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک)اشرف غنی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اپنی تپورٹ میں بتایا کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کو متحدہ عرب امارات نے انسانی بنیادوں پر پناہ دی ہے۔ وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات انکی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی اور ان کے اہلخانہ کو انسانی بنیادوں پر خوش آمدید

کہا ۔ دوسری جانب اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی کا کہنا تھاکہ امیدہے کہ طالبان افغان عوام کوامن دیں گے، طالبان کے آنے سے اب تک کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ اشرف غنی اور حامد کرزئی کے دور اقتدارمیں کرپشن عام تھی، امید ہے آنے و الی حکومت میں اہل لوگ شامل ہوں گے۔ امراللہ صالح کے حوالے سے حشمت غنی کا کہنا تھاکہ امر اللہ صالح سیاسی بندہ نہیں، اس کے پاس دو لوگ نہیں، امر اللہ صالح سوشل میڈیا پرسیاست کررہا ہے جبکہ پنجشیر کے عمائدین بھی لڑنے کو ترجیح نہیں دیتے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی عدالت نے پی آئی اے کے حق میں فیصلہ دے دیاان کا کہنا تھاکہ طالبان لمحہ بہ لمحہ میری خیریت معلوم کرنے کیلئے کال کررہے ہیں۔بھائی کے حوالے سے حشمت غنی کا کہنا تھاکہ میری معلومات کے مطابق اشرف غنی مشرق وسطیٰ میں ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us