شوگرملز ایسوسی ایشن کو 44ارب روپے کا جرمانہ ادا کرنےکا حکم


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کا بحران پیدا کرنے پر شوگر ملز ایسوسی ایشن پر 44ار ب روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ایسوسی ایشن کو دو ماہ میں رقم جمع کروانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سی سی پی نےمسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی پر شوگر ملز ایسوسی ایشن کے خلاف جرمانہ عائد کیا ۔علامیے کے مطابق

شوگر ملز کو گٹھ جوڑ کے ذریعے یوٹیلٹی اسٹورز کا کوٹہ حاصل کرنے اور گٹھ جوڑ کے ذریعے چینی برآمد کرنے پرجرمانہ عائد کیا گیا۔واضح رہے کہ پہلی بار سی سی پی کی جانب سے اتنی بڑی رقم بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ملک میں چینی کا بحران آیا تھا اور قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی تھیں۔ اس معاملے پر مسابقتی کمیشن کی جانب سے بھی انکوائری کی گئی تھی اور کئی شوگر ملز کو نوٹس بھجوائے گئے تھے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us