وزارت صحت کے حکام نے کرونا ویکسین کے فنڈز پر بریفنگ دینے سے انکار کردیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزرات صحت نے کرونا ویکسین اور فنڈز کی تفصیلات عام کرنےسے انکار کردیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کرونا ویکیسن اور فنڈز کا معاملہ ایجنڈے میں شامل تھا۔ تاہم وزارت صحت نے اس حوالے سے کوئی بھی تفصیلات فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی نے ان

کیمرا بریفنگ پر اعتراض کیا اور کہا کہ کورونا کا معاملہ عوامی اہمیت کا ایک مسئلہ ہے ، اس معاملے کو ان کیمرا کیوں کیا جائے؟ کیا میڈیا کے سامنے بریفنگ سے ویکسین پر پابندی لگ جائے گی؟ جس کے جواب میں سیکریٹری وزارت صحت نے انکشاف کیا کہ اگر بریفنگ دی تو پاکستان کو ملنے والی ویکسین بند ہوجائے گی



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us