دوران پرواز ہی لاکھوں ڈالرز لوٹ کر طیارے سے چھلانگ لگانے کا انوکھا واقعہ


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دوران پرواز ہی طیارے کو ہائی جیک کرنے اور مسافروں سے لاکھوں ڈالر اینٹ کر ہائی جیکر کے طیارے سے کود جانے کا واقعہ امریکی سول ایوی ایشن کی تاریخ کا وہ باب ہے جو 49سال گزرنے کے بعد بھی ایک معمہ بنا ہو اہے۔ ایک غیر ملکی ویب سائٹ ڈیلی سٹار نے اس واقعے کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ پراسرار کردار ڈی

بی کوپر کے نام سے مشہور ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اس ہائی جیکر نے پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر ٹکٹ خریدا اوراپنا نام ڈین کوپر بتایا۔ یہ پرواز سیٹل جا رہی تھی۔ ٹیک آف کے فوری بعد ہائی جیکر نے فلورنس شیفنر نامی ایئرہوسٹس کو ایک پرچی پکڑائی جس پر لکھا تھا کہ ”میرے پاس بم ہے۔“خو فزدہ ایئرہوسٹس کو ہا ئی جیکر نے حکم دیا کہ وہ اس کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ جائے اور آہستگی سے اس کا بیگ کھولے، جس میں بم رکھا تھا۔ ہائی جیکر نے ایئرہوسٹس کو بم دکھانے کے بعد مطالبہ کیا کہ مجھے 2لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے اور 4پیرا شوٹ دیئے جائیں۔جہاز کے عملے نے یہ معاملہ باقی 35مسافروں سے مخفی رکھا اور انہیں بتایا کہ جہاز میں خرابی کی وجہ سے سیٹل میں لینڈنگ تاخیر کا شکار ہو گی۔ درحقیقت جہاز اس دوران جہاز پیسیفک کے اوپر بے مقصد چکر لگاتا رہا تاکہ اس دوران ایئرلائن کے منیجرز تاوان کی رقم کا بندوبست کر لیں۔ منیجرز نے رقم کا بندوبست کیا اور قریبی سکائی ڈائیونگ سکول سے پیراشوٹ ادھار مانگے اور سیٹل ایئرپورٹ پر پہنچ گئے۔

اس کے بعد پرواز سیٹل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔ تاوان کی رقم اور پیراشوٹ جہاز کے اندر پہنچائے گئے۔ ہائی جیکر نے لگ بھگ سبھی مسافروں اور جہاز کے عملے کے کچھ افراد کو اترنے کی اجازت دے دی اور پائلٹس کو حکم دیا کہ وہ اسے میکسیکو لے کر جائیں۔تاہم جب جہاز کو سیٹل سے ٹیک آف کیے ابھی آدھ گھنٹہ ہی ہوا تھا، ہائی جیکر نے رقم کا بیگ اٹھایا اور پیراشوٹ کے ذریعے جہاز سے چھلانگ لگا دی۔ آج بھی اس آدمی کے متعلق کوئی کچھ نہیں جانتا۔ حتیٰ کہ اس کا اصل نام بھی کسی کو معلوم نہیں ہو سکا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us