حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ ملک بھر میں پٹرول کی قیمت میں 1روپے 71پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ 26 جولائی کے اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک

میں پاکستان سے زیادہ ہے، دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لیٹر لیکن پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11 فیصد ہوا۔شہباز گل کا کہنا تھاکہ اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ان کا کہنا تھاکہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لیے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us