قربانی کا سارا گوشت غریبوں میں تقسیم کردینا چاہیے، میرا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرا کہتی ہیں کہ اگر ان کا 25لاکھ روپے کا انعامی بانڈنکل آئے تو وہ پانچ لاکھ روپے کااونٹ خرید کر باقی رقم غریبوں میں بانٹ دیں گے، پاکستانی فلموں اورسٹیج کی اداکارہ میرا اپنے وعجیب و غریب بیانات، رویے اورگلابی انگریزی کی بنیاد پر میڈیا کی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ ایک بار پھر انھوں نے ایسا ہی ایک بیان

جاری کردیا ہے۔انھوںنے کہا کہ قربانی کے گوشت کی ایک بوٹی بھی فریج میں نہیں رکھنی چاہیے۔ سارا گوشت غریبوں میںبانٹ دینا چاہیے۔انھوںنے مزید کہا کہ انھیں کھانا بنانے کا کوئی شوق ہے اور نہ ہی یہ ان کا کام ہے۔شادی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ کبھی بھی شادی نہیں کریں گی، ان کی شادی میں کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ کوئی اس قابل ہے ہی نہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us