غریب بھارتی شخص کےعلاج کےلئے جمع نوٹوں کو چوہے کھا گئے


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک ریڑھی بان کی علاج کےلئے جمع کی گئی لاکھوں روپے کی رقم چوہوں نے کھا لی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ایک گائوں میں پیش آیا جہاں ریڈیا نامی ایک شخص نے پیٹ کے کینسر کا علاج کروانے کےلئےدو لاکھ روپے کی رقم جمع کررکھی تھی۔ لیکن اس کے جمع شدہ کرنسی نوٹوںتک چوہے پہنچ گئے

اور نوٹوں کو اس طرح کتر کتر کرکھا گئے کہ یہ پیسے ضائع ہو گئے۔پیٹ کی تکلیف کی شکایت پرڈاکٹروں نے ریڈیا کو بتایا تھا کہ اس کے پیٹ میں کینسر کی وجہ سے رسولی بن چکی ہے۔جس کےلئے چار لاکھ روپے کا آپریشن ہوگا۔ سبزی فروش بوڑھے شخص نے دو لاکھ روپے تک رقم جمع کرلی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us