حکومت نے اپنی سیاسی خود مختاری کو فروخت کر دیا ہے، رضا ربانی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی کہتے ہیں کہ حکومت نے اپنی سیاسی خود مختاری کو فروخت کر دیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سبھاش من شنکر کے اس بیان کہ بھارت نے پاکستان کو دبائو ڈال کر اسے گرے لسٹ سے نہیں نکلنے دیا کاردعمل دیکھتے ہوئے میاں رضاربانی کا کہناتھا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے اعتراف سے

واضح ہوگیا کہ ایف اے ٹی ایف ایک جانبدار اورکٹھ پتلی ادارہ ہے۔ حکومت نے بین الاقوامی سامراج کی خوشنوری کےلئے پاکستان کو ان کی موکل ریاست بنا دیا۔ اور اپنی سیاسی خود مختاری بیچ ڈالی۔ حکومت بھارتی عزائم کو جانتی تھی پھر بھی عوام سے جھوٹ بولتی رہی کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے گا۔لیکن درحقیقت ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us