قصورمیں ڈاکوئوں کی خاتون سے اس کےشوہر کے سامنے درندگی


قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر قصور میں پے درپے پیش آنے والے جرائم کے واقعات کی تعداد کم ہونےکی بجائے بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے۔ ایک اور خاتون کو مسلح افراد نے اس کے خاوند کے سامنے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں شاپنگ کرکے واپس آنے والے میاں بیوی کو ڈاکوئوں نے روک لیا اورقریبی کھیتوں میں لے

جا کر نقدی زیور چھیننے کے علاوہ خاتون سے ز ی ا د ت ی بھی کی۔ یہ واقعہ جمشر چک کے رہائشی ندیم کے ساتھ پیش آیا۔ جو اپنی بیوی کے ہمراہ شاپنگ کرنے کے بعد واپس آرہا تھا۔شہری نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ میں کھیتوں میں لے جاکر پہلے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے اور خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لیں بعد میں ڈاکوؤں نے اس کےسامنے بیوی کو درندگی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us