جیف بیزوس خلا کا چکر لگا کر واپس آگئے


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے دولت مندترین شخص جیف بیزوس خلامیں دس منٹ اوردس سیکنڈ کا چکر لگا کر واپس آگئے۔ نیو شیپرڈ نامی یہ خلائی جہاز بلیو اوریجن نامی ایرو سپیس کمپنی نے تیار کیا تھا۔ اس سفر میں جیف بیزوس کے ہمراہ ان کے بھائی مارک بیزوس، خلائی سفر کی دوڑ کی بانیوں میں سے ایک 82 سالہ معمر خاتون خلا باز ویلی فنک

اور ایک 18 سالہ طالب علم اولیور ڈیمین شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق یہ تاریخی خلائی سفر صرف 10 منٹ اور 10 سیکنڈز پر مشتمل تھا جس میں چار خلابازوں نے خلائی جہاز میں موجود بڑی شیشے کی کھڑکیوں سے خلا اور زمین کا خوبصورت نظارہ کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us