نوازشریف اپوزیشن کے فون ہیک کروانےمیںمودی کی مدد کرتے رہے، فرخ حبیب


فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہناہے کہ جب وزیر اعظم عمران خان کا فون ہیک کیا گیاتو اس وقت نوازشریف کی حکومت تھی۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہناتھا کہ مودی کا نیٹ ورک سامنے آنےمیں نوازشریف کا نام سامنے کیوں آرہا ہے۔ان لوگوں کی تاریخ رہی ہے کہ انھوںنے ججوں

کے فون ٹیپ کروائے۔ مودی اور نوازشریف کی دوستی رہی ہے۔عمران خان کا فون ہیک کرتے وقت ملک میں نوازشریف کی حکومت تھی۔ اپوزیشن کے فون ہیک کروانے کے علاوہ نواز شریف کس کس کام میں مودی کی مدد کرتے رہے۔فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ ان معاملات پر انہیں خاموشی اختیار کرنےنہیں دیں گے، جوابات درکار ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us