طالبہ کو ہراساں کرنے پر سکول ٹیچر کو قید اور جرمانے کی سزا


کیتھل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر کیتھل میں ایک طالبہ کو تحریری طور پر ہراساںکرنے پر ایک سرکاری سکول کے ٹیچر کو قید اور جرمانے کی سزاسنا دی گئی ہے۔ یہ واقعہ کیتھل شہر میں واقع ایک سرکاری سکول میں چار سال قبل پیش آیا جس کا فیصلہ سناتے ہوئے سپیشل کورٹ کی جج پونم سنیجا نے ملزم کو پانچ سال قید اور25ہزار روپے جرمانےکی سزا

سنا ئی۔ چار سال قبل سکول ٹیچر سنجیو کمار نے 12ویں جماعت کی ایک طالبہ کی نوٹ بک چیک کرتے ہوئے اس پر کچھ غیراخلاقی ریمارکس لکھ دیے تھے جن کے خلاف طالبہ اور اس کے والدین نے پولیس کا شکایت کر دی تھی۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد عدالت نے طویل سماعت کے بعد ملزم کو دفعہ 354اور دفعہ 506کے تحت 25ہزار روپے اور پانچ سال قید کی سزا سنا ئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us