حارث رئوف اوٹ پٹانگ گیند بازی کی وجہ سے مہنگے ثابت ہونےلگے


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) دورہ انگلینڈ پر ٹیم کے ہمراہ گئے حارث رئوف انتہائی مہنگے اوربے کار گیندباز ثابت ہونے لگ گئے۔ حارث رئوف کے ون ڈے کے بعد مسلسل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی تسلسل کے ساتھ کھلایا جا رہا ہے۔ لیکن اب تک وہ متاثر کن گیند بازی کرنےمیں ناکام رہے ہیں۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ لیگ سٹمپ لائن پر گیندبازی انگلینڈ کی طاقتور بیٹنگ لائن

اپ کے خلاف انتہائی مہنگی پڑ سکتی ہے۔ ان کی زیادہ تر گیندیں سیدھی یا ٹانگوں کی طرف ہوتی ہیں۔ اسی طرح حارث رئوف شاٹ آف لینتھ گیند کی وجہ سے بھی خوب مار کھا رہے ہیں۔ جبکہ کئی گیند بالکل بلے کی رینج میں پھینکے جانےکی وجہ سے انھیں سکور پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب نوجوان فاسٹ بائولر محمد حسنین ان سے کہیں زیادہ سمجھدار بائولر ثابت ہورہے ہیں جو لائن اینڈ لینتھ کی وجہ سے ڈاٹ بالز پھینکنے میں کامیاب ہورہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us