انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کردی


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو45رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔ 201رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 155رنز نو کھلاڑی آئوٹ پر محدود رہی محمد رضوان نے 37، شاداب خان نے 36جبکہ کپتان بابر اعظم نے 22رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود نے تین جبکہ معین علی اور عادل رشید نے

دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دینےکا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا۔ انگلینڈ نے دو وکٹیں جلد گنوانےکے باوجود انتہائی برق رفتاری سے رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے بٹلر نے نصف سنچری سکور کی جبکہ لیام لونگ سٹون نے 38رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے تین جبکہ عماد وسیم اور حارث رئوف نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us