اداکارہ نائلہ علی کا انتقال ہو گیا


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کئی مشہور ڈراموں میں کام کرنے والی پاکستان کی سینئر ٹی وی آرٹسٹ نائلہ علی کا انتقال ہو گیا ۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اورانھوںنے مالی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔ نائلہ جعفری کے بھائی عاطف جعفری کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء ڈیفنس فیز 2 کراچی میں میں ادا کی جائیگی اور تدفین کالاپل پر آرمی

قبرستان میں ہوگی۔اداکارہ نائلہ جعفری نے اپنے کیریئر کی ابتدا ریڈیو سے کی جبکہ 1990 میں ٹی وی پر اداکاری کا آغاز کیا۔نائلہ جعفری کے مشہور ڈراموں میں مجھ کو سلانا، عکس، اک کسک رہ گئی، دیسی گرلز، تھوڑی سی خوشیاں شامل ہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ نے اشفاق احمد کے ڈرامے “ایک محبت سو افسانے “میں بھی کام کیا۔واضح رہے نائلہ جعفری فیشن ڈیزائینر بھی تھیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us