ٹوٹ گئے جھولے میں سوار دوخواتین حیران کن طور پر بچ گئیں


ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں کئی ہزار فٹ بلندی پر واقع جھولا ٹوٹنے کے باوجود اس میں سوار دو خواتین معجزانہ طور پر بچ گئیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہاڑی مقام پر جھولے میں سوارخواتین جھولے کے ٹوٹ جانےکے بعد اس سے گر جاتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ روس کے علاقے داغستان کی وادی سولاک میں پیش آگیا۔جہاں خواتین چھ ہزار فٹ کی بلندی پر جھولا جھول

Advertisement

رہی تھیں کہ پول سے ٹکرانے کے باعث یہ ٹوٹ گیا اور دونوں خواتین نیچے جا گریں۔اخباری رپورٹ کے مطابق جھولازیادہ بلندی پر نہیں تھا۔اس لئے خواتین جھولے کے نیچے بنے ہوئے لکڑی کے ایک تختے پر جا گریں،انھیں معمولی چوٹیں آئیں اوروہ محفوظ رہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us