حکومت نے مہنگائی کے پسے عوام پر ایک اوربم گرا دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے مہنگائی کے پسے عوام پر ایک اوربم گرا دیا اورپٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ فی لٹرپٹرول کی قیمت پانچ روپے 40پیسے بڑھا دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجےسے ہوگا۔دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ اوگرا کی سفارش کے برعکس عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔ ورنہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11روپے 40پیسے اضافے کی سمیر بھجوائی

تھی اگر پٹرول کی قیمت میں تجویز کے مطابق اضافہ کرتے تو عوام کو مشکلات ہوتی ۔ ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر کی اجازت دی گئی ہے۔۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us