خاتون نے شوہر کے قاتل سے شادی کرکے اسے مار ڈالا


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) انتقام کی آگ سینہ میں بھڑک رہی ہوتو بنا انتقام لیے اسے کبھی بھی بجھایا نہیں جا سکتا۔اور جو شخص اس آگ میں جل رہا ہو۔ وہ چاہے امیر ہو یا غریب، طاقتور ہو یا کمزور اپنا بدلہ لینے کےلئے آخری حدوں سےبھی گزر جاتا ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ باجوڈ ایجنسی کی رہائشی ایک خاتون کاہے جس کے شوہر کو ایک شخص نے قتل کردیا تھا

جس کا بدلہ لینے کےلئے اس خاتون نے ایسا قدم اٹھایا جو شاید ایک مثال بن گیا ۔ملزمہ کشمیری بی بی نے پولیس کو دئے گئے بیان میں کہا کہ میرے خاوند شاہ زمین کو گلستان نامی شخص نے زہرکا ٹیکہ لگا کر قتل کردیا تھا۔ جب مجھے اس بات کا علم ہوا تو میں نے اپنے خاوند شاہ مین کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ایک منصوبہ بندی کے تحت پہلے گلستان سے دوستی کی اور پھرایک سال قبل اس سے شادی کر لی۔کشمیری بی بی نے بتایا کہ شادی کے بعد گلستان نے مجھے کرائے پر گھر لے کردیا اور پسٹل اس نے اپنی حفاظت کے لیے خریدا تھا جو گھر میں ہی رکھا ہوا تھا۔کشمیری بی بی نے کہا کہ مجھے اب آ کر گلستان کو مارنے کا موقع ملا تو میں نے گلستان کی پسٹل سے ہی اس پر گولی چلا دی جس سے وہ دم توڑ گیا۔ کشمیری بی بی نے مزید کہا کہ میں نے گلستان کو قتل کر کے اپنے خاوند شاہ مین کے قتل کا بدلہ لے لیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us