عوام سردار عتیق کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، لطیف خلیق


دھیرکوٹ(پاکستان لائیو نیوز ) پچیس جولائی تک میری مان کر چلو چھبیس کو پولنگ سٹیشن کا رزلٹ بھی ہو گا اور حکومت بھی۔فتح ہماری ہو گی محنت اور جدوجہد رنگ لائے گی لیکن آپکو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔امیدوار اسمبلی پی ٹی آئی میجر لطیف خلیق کا خطاب۔اس موقع پر نئے شامل ہونے والے کپٹن ر سلیم اقبال راجہ عنصر شفیق راجہ وقار نذیر اور دیگر

کو خوش آمدید کہتا ہوں۔چودہ تاریخ کا جلسہ جسمیں وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور خطاب کرینگے وہ ہماری کامیابی کا دن ہو گا ۔اب لوگ سردار عتیق خان کے
​​​​بہکاوے میں نہیں آئیں گے جو چورن بیچنا تھا بیچ چکے ۔تقریب سے سردار ذوالفقار عباسی توصیف عباسی کپٹن سلیم اقبال توصیف عباسی،سردار ساجد جاوید عنصر شفیق راجہ شیش سردار سلیمان سعید راجہ امتیاز ایڈوکیٹ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آئندہ حکومت بنائے گی عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھ رہے ہیں ہر ایک اپنے پولنگ سٹیشن کا رزلٹ دیگا آدھا تیتر آدھا بٹیر نہ بنیں کھل کر سامنے آئیں آج سردار ریاض عباسی اسرار عباسی اور نیاز عباسی کے ساتھ بھی میٹنگ ہے اس طرح حلقہ بھر سے لوگ بڑی تعداد میں شامل ہو رہے ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us