مسلم کانفرنس کا ہرکارکن مقامی او مرکزی قیادت کی نظر میں ہے، راجہ خوشنود


سماہنی پونا (پاکستان لائیو نیوز)حلقہ سماہنی سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار راجہ خشنوداعظم خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کا ہرکارکن مقامی او مرکزی قیادت کی نظر میں ہے۔قیادت ہر کارکن کے مسائل اور اور جماعت کے لیے کارکنوں کی قربانیوں سے آگاہ ہے۔انشاء اللہ قربانیوں کا بدلہ صلہ کی شکل اتارا جائے گا۔راجہ خشنود اعظم نے اس بات پر

زور دیا کہ میں نے کئی عشروں سے مرحوم راجہ رزاق خان کی سیاست میں فرنٹ مین کا رول اد ا کیا لیکن عوام گواہ ہیں کہ میں نے کبھی زبان سے وہ بات نہیں کی جس کی
میں پاسداری کر سکوں اورجہاں جو لفظ کہے راجہ رزاق خان کے ساتھ مل کر ان لفظوں کی پاسداری بھی کی۔میں وعدہ کرتا ہون کہ حلقہ کے عوام کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا بلکہ مسلم کانفرنس کے اقتدار میں آتے ہی حلقہ سماہنی کے عوام کی طویل محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گاتاکہ یہاں کے لوگ بھی جدید معاشرے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے قابل ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار راجہ خوشنوداعظم نے حلقہ سماہنی کے مختلف علاقوں میں گھر گھر عوامی رابطہ مہم کے دوران مخلف عوامی وفود سے خطاب کرتے ہوے کیا۔انھوں نے کہا کہ سماہنی میں مسلم لیگ ن جس تیزی سے زوال پذیر ہے اس سے واضح ہے کہ لوگ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کرکہیں جا نہیں رہے بلکہ مسلم لیگ ن لوگوں کو کہیں بھیج رہی ہے۔جمہوری روح پامال نہ کیجائے لوگوں کو اپنی مرضی سے فیصلے کرنے دیئے جائیں۔حلقہ سماہنی میں مسلم کانفرنس کا روشن مستقبل ہے۔آئے روز لوگوں کی شمولیت کارکنوں کا مسلم کانفرنس کے ان ادوار کاثمر ہے جو دور اقتدار میں مسلم کانفرنس نے عوامی مسائل حل کیے۔لیڈر کا کام عوام کو شعور دے کر انھیں روشن راہ دکھانا ہے۔آزاد کشمیر کے عوام کو بنی گالہ،نوڈیرو اور جاتی امراء کی راہ دکھنا نا کہاں کی دانش مندی او عوام کے ساتھ کتنا مخلص پن ہے۔حلقہ سماہنی میں غیر ریاستی جماعتوں کی سیاست کا دارومدار صرف اور صرف پروپیگنڈے پر رہ گیا ہے کسی کے پاس کوئی وژن اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔سوشل میڈیا کو پروپیگنڈاہ مشینوں کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us