تھانے کچہری اورٹونٹی نلکے کی سیاست کو سیاست نہیں مانتا،چودھری انوار الحق


بھمبر (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ 7 بھمبر سے پی ٹی آئی کےنامزد امیدوار چودھری انوار الحق کہتے ہیں کہ تھانے کچہری اورٹونٹی نلکے کی سیاست کو سیاست نہیں مانتا۔ اصل سیاست اصولوں پرڈٹ کرکھڑے رہنے اور عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کا نام ہے۔ اپنی انتخابی ٹیم کے ارکان سے خطاب کے دوران چودھری انوارالحق کا کہناتھا کہ روح جسم میں مہمان ہوتی ہے۔جسے کسی بھی وقت پرواز کر جانا ہے۔بہت گھاٹے کا سودہ سمجھتا ہوں اگر اس پنجرے سے اپنی رو ح کے لیے بوجھ اورعذاب کما کے جاؤں۔ظلم کا ساتھ نہ دوں مظلوم کو تنہا نہ چھوڑوں اور حرام کا لقمہ نہ کھاؤں تو اقتدار سے دور رہ کر بھی اہل اقتدار سے زیادہ مئطمن زندگی گزار سکتا ہوں۔آنے والے انتخابات کے لیے اپنی طرف سے بھرپور عوامی رابطہ مہم جاری ہے میرے محسن میرے جانثار مجھ سے محبت کرنے والے رات دن کو شاں ہیں،عوام کے جوش وجذبہ سے محسوس کرتا ہوں کہ اللہ مجھ پر اپنی مخلوق کی ذمہ داریاں ڈالنے والا ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us