ہم سے ٹکرانے والوں کے حوصلے بکھر رہے ہیں،علی شان سونی


سماہنی پونا(پاکستان لائیو نیوز )امیدوار تحریک انصاف چوہدری علی شان سونی نے کہا ہے کہ مخالفین جتنے مرضی اتحاد بنا لیں حلقہ انتخاب کے اندر میرے جانثار ساتھیوں کے مقابلے کی کیمپین لانچ نہیں کر سکتے۔جہاں وہ گنتی کے لوگ تقاریر کر رہے ہیں وہاں میرا ایک ایک ووٹر ان سے زیادہ جذبہ سے کام کر رہا ہے۔ہمارے ساتھیوں سے ٹکرانے والوں کے حوصلے

بکھر رہے ہیں۔انشاء اللہ 25جولائی تک صرف ہم ہوں گے جو استقامت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری علی شان سونی نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر اپنی انتخابی مہم چلانے والی سرکردہ شخصیات سے خطاب کرتے ہوے کیا۔انھوں نے کہا کہ صاف لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ ن لیک ہو گئی ہے اور جو دیگر دھڑے ہیں ان کے ساتھ پوری مسلم لیگ ن مل بھی جائے تو ہمارے نصف تک پہنچتے ہیں اس لیے بہت سارے اتحاد وقتی طورپر رک گئے ہیں لیکن ہم اپنی انتخابی مہم جملہ مخالفین کو ایک پلیٹ فارم پر رکھ کر ہی اس حساب سے چلائیں گے ار انشاء اللہ ہم ہی کامیاب ہوں گے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us