تامل ناڈو میں چوری کی حیران کردینے والی واردات


چنائی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اے ٹی ایم مشینوں پر ہوئی چوری کی انوکھی وارداتوں نے سکیورٹی اداروں کوبھی چکرا کر رکھ دیا۔ 19اے ٹی ایم مشینوں سے 48لاکھ روپے چوری کر لیے گئے۔جبکہ بینک کا بیلنس حیران کن طور پر وہی رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابقتامل ناڈو کے دارالحکومت چینائی میں پولیس کو دو چوروں کی تلاش ہے جنہوں نے

انوکھے انداز میں 19 اے ٹی ایم سے اس طرح رقم چرائی کہ مشین کو معمولی سا بھی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی بینک کے مجموعی بیلنس کوئی کمی واقع ہوئی۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے شہر کی 19 اے ٹی ایم سے 48 لاکھ کی چوری کے بعد شہر بھر میں اے ٹی ایم سروس معطل کردی۔ پولیس اور ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ کرگئے ہیں کہ کس طرح چور صرف جاپانی ساختہ مخصوص اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے میں کامیاب ہوئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us